پاکستان
Time 13 مارچ ، 2023

پی ٹی آئی کا پنجاب کے انتخابات میں عدالتی عملےکی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے پنجاب کے انتخابات میں ماتحت عدلیہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) اور  ریٹرننگ افسر (آر او) لینےکے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

رہنما تحریک انصاف  شاہ محمود قریشی کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے نام خط لکھا گیا ہے جس میں پنجاب  اسمبلی کے انتخابات کے لیے ماتحت عدلیہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور  ریٹرننگ افسر لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 50 اور 51 کے تحت درخواست کی گئی ہے اور  آئین پاکستان کے آرٹیکل 218 کا حوالہ دیا گیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال نے خط الیکشن کمیشن پنجاب کے آفس میں موصول کروایا۔

خط میں کہا گیا ہےکہ پنجاب کے انتخابات میں ریٹرننگ افسر ماتحت عدلیہ سے لیے جائیں، صاف اور  شفاف انتخابات کے لیے یہ عمل ضروری ہے ۔

پی ٹی آئی کے خط کا عکس
پی ٹی آئی کے خط کا عکس


مزید خبریں :