14 مارچ ، 2023
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ خود سے متعلق باڈی شیمنگ کا سن کر شوہر کے آگے رو پڑی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں ہونے والے ساؤتھ ویسٹ فلم فیسٹیول کے دوران دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران پریانکا نے باڈی شیمنگ کے حوالے سے انکشاف کیا اور بتایا کہ مجھے اپنے لیے بہت سی نامناسب گفتگو سننے کو ملی ہیں، کل ہی مجھے سن کر بدتمیزی محسوس ہوئی جب کسی نے مجھے کہا کہ میں سیمپل سائز نہیں ہوں، یہ سن کر مجھے بہت برا لگا، میں نے اس بات کو اپنی فیملی سے بھی شیئر کیا اور اپنے شوہر اور ٹیم کے آگے روپڑی۔
باڈی شیمنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید بتایا کہ مجھے یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ میں سیمپل سائز نہیں ہوں جو کہ ہم میں سے بہت سے لوگ نہیں ہوتے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں ادکارہ نے انکشاف کیا تھا انہیں انڈسٹری میں’بلیک کیٹ‘ اور ’ڈسکی بھی کہا گیا، ایک ایسے ملک میں رہتے ہوئے جہاں ہم سب گندمی رنگت کے مالک ہیں وہاں ڈسکی کہلائے جانے کا مطلب کیا ہے ؟