واٹس ایپ میں صارفین کیلئے بہترین فیچر پیش

یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے / فائل فوٹو
یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے / فائل فوٹو

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا بہترین فیچر متعارف کرایا ہے۔

یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جو مخصوص چیٹس کے بار بار آنے والے نوٹیفکیشنز سے پریشان رہتے ہیں۔

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ نے اب ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین ان مخصوص چیٹ کو میوٹ کر سکتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ اب صارفین واٹس ایپ اوپن کیے بغیر ہی نوٹیفکیشنز سے چیٹ کو میوٹ کر سکیں گے۔

اس سے قبل کسی چیٹ کو میوٹ کرنے کے لیے واٹس ایپ کو اوپن کرکے مخصوص چیٹ کے آپشن میں جاکر میوٹ کرنا پڑتا تھا۔

اسی طرح ایک اور حل فون سیٹنگز میں واٹس ایپ کے تمام نوٹیفکیشنز کو میوٹ کرنے کا ہوتا ہے۔

مگر صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ نے نوٹیفکیشنز میں ہی میوٹ بٹن کا اضافہ کر دیا ہے۔

اس طرح ایپ اوپن کیے بغیر ہی کسی چیٹ کو میوٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔

گوگل پلے اسٹور میں واٹس ایپ کی جانب سے اس نئے فیچر کے بارے میں بتایا گیا۔

کمپنی نے بتایا کہ نوٹیفکیشنز میں میوٹ بٹن پر کلک کرنے پر اس چیٹ کے نوٹیفکیشنز موصول ہونا ختم ہو جائیں گے۔

یہ فیچر اب لگ بھگ تمام اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہے۔

مزید خبریں :