Time 15 مارچ ، 2023
انٹرٹینمنٹ

’میری انا میرے کام سے بڑی نہیں‘ ہالی وڈ سے متعلق شاہ رخ کے بیان پر پریانکا کا رد عمل

میں بہت مغرور نہیں ہوں اسلیے میری انا میرے کام سے بڑی نہیں ہے: پریانکا چوپڑا— فوٹو: فائل
میں بہت مغرور نہیں ہوں اسلیے میری انا میرے کام سے بڑی نہیں ہے: پریانکا چوپڑا— فوٹو: فائل

شاہ رخ خان کے ہالی وڈ سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ’میری انا میرے کام سے زیادہ بڑی نہیں ہے‘۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہالی وڈ نہ جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’مجھے وہاں (ہالی وڈ) جانے کی کیا ضرورت ہے جب میں یہاں بہت کمفرٹیبل ہوں‘۔

صحافی کی جانب سے شاہ رخ خان کے بیان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک کمفرٹیبل ہونا بہت بورنگ ہے، میں بہت مغرور نہیں ہوں اسلیے  میری انا میرے کام سے بڑی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جواز دینے کی ضرورت نہیں لیکن دوسرے ملک آنے کے بعد بھی اپنے ملک میں حاصل کی ہوئی کامیابیوں کا بوجھ لیے نہیں پھرتی ہوں، میں آڈیشن دینے کیلئے تیار رہتی ہوں، میں کام کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت پروفیشنل ہوں اور جو لوگ مجھے جانتے ہیں وہ بتا سکتے ہیں کہ مجھے اپنے پروفیشنل ازم کی وجہ سے ہی جانا جاتا ہے اور میں اس بات پر فخر کرتی ہوں۔

مزید خبریں :