کورونا کیسز میں اضافہ، این سی او سی نے ہدایت نامہ جاری کر دیا

این سی او سی نے نئی کورونا گائیڈ لائنز پر 30 اپریل تک عمل درآمد کرنے کی تجویز دی ہے: این آئی ایچ۔ فوٹو فائل
این سی او سی نے نئی کورونا گائیڈ لائنز پر 30 اپریل تک عمل درآمد کرنے کی تجویز دی ہے: این آئی ایچ۔ فوٹو فائل

ملک میں کورونا کیسز  پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بڑھتے کورونا کیسزکے پیش نظر این سی او سی نے ہدایات جاری کی ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق این سی او سی نے رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے، اسپتالوں اور دیگر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

این سی او سی نے نئی کورونا گائیڈ لائنز پر 30 اپریل تک عمل درآمد کرنے کی تجویز دی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں کورونا کی شرح تقریباً 3 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

این آئی ایچ کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4334 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 129 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید خبریں :