17 مارچ ، 2023
سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک میں ایک ایسی تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے جو اس کے استعمال کا تجربہ بدل کر رکھ دے گی۔
کمپنی کی جانب ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اب صارفین اپنی فار یو فیڈ کو ری سیٹ یا ریفریش کر سکتے ہیں۔
ٹک ٹاک میں فار یو وہ فیڈ ہے جہاں ایپ کے الگورتھم کی جانب سے ویڈیوز ریکومینڈ کی جاتی ہیں اور عموماً ایسا صارف کی دلچسپی اور دیکھنے کی عادات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔
بلاگ پوسٹ کے مطابق جب صارف کی جانب سے فار یو فیڈ کو ری سیٹ کیا جائے گا تو اس فیچر کے استعمال سے ویڈیو مواد ایسا ہو جائے گا جیسے وہ پہلی بار ٹک ٹاک پر سائن ان ہوا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچر ایسے افراد کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جو ریکومینڈ پوسٹس کو بیزار کن تصور کرتے ہیں۔
اس فیچر کو ان ایبل کرنے سے فالوونگ فیڈ، پروفائل اور ان باکس پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔
صارف اس فیچر کے لیے مواد کا انتخاب مخصوص ہیش ٹیگز یا جملوں کے ذریعے بھی کر سکے گا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی کافی آسان ہے۔
اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں content preferences پر کلک کریں۔
اس سیکشن میں ریفریش یور فار یو فیڈ آپشن کو سلیکٹ کریں اور ریفریش بٹن پر کلک کریں۔