آج کا دور ٹی ٹی چلانے کا نہیں، ٹوئٹر چلانے کا ہے: مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم کو بھی نئی ٹیکنالوجی کو اپنی طاقت بنانا ہو گا، عدالتی فیصلے کے باوجود کراچی کو بلدیاتی اختیارات اور وسائل نہیں مل رہے: مصطفیٰ کمال__فوٹو: فائل
ایم کیو ایم کو بھی نئی ٹیکنالوجی کو اپنی طاقت بنانا ہو گا، عدالتی فیصلے کے باوجود کراچی کو بلدیاتی اختیارات اور وسائل نہیں مل رہے: مصطفیٰ کمال__فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آج کا دور ٹی ٹی چلانے کا نہیں بلکہ ٹوئٹر چلانےکا ہے، آج کی ایم کیو ایم بالکل الگ اور منفرد ہے۔

ایم کیو ایم کے 39ویں یوم تاسیس کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نےکہا کہ آج ایک شخص ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلا کر اپنی گرفتاری نہیں دیتا، ٹوئٹر کے ٹرینڈ دیکھ کر ملک میں فیصلے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو بھی نئی ٹیکنالوجی کو اپنی طاقت بنانا ہوگا، عدالتی فیصلے کے  باوجود کراچی کو بلدیاتی اختیارات اور  وسائل نہیں مل  رہے، جب تک ملک میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں عام انتخابات نہیں ہونے چاہئیں۔

اس موقع پر  ڈاکٹر فاروق ستار نےکہا کہ حساب بلدیات کا بس اتنا سا گوشوارہ  ہے، ایم کیو ایم کو نکال کر دیکھا تو سب خسارہ ہے، کراچی کی لاپتہ آبادی کو اس مردم شماری میں بازیاب کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے اور کے فور منصوبہ ایم کیو ایم اپنے دور میں مکمل کرے گی۔

مزید خبریں :