اسلام آباد پولیس کے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا  اسلام  آباد پولیس کی جانب سے  پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں پر ردعمل سامنے آگیا۔

اتوار کو اسلام آباد پولیس نے  عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز کے گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران  شبلی فراز کے گھر کی تلاشی لی، البتہ  وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

اس کے علاوہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان، علی نواز اعوان ،سابق ایم این اے پی ٹی آئی راجہ خرم نواز،انجم تنولی اور چوہدری اظہر گجر کے گھروں پر بھی چھاپے  مارے، چھاپوں کے دوران کوئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھا جس پر پولیس واپس لوٹ گئی۔

پارٹی رہنماؤں کے گھروں پر اسلام آباد پولیس کے چھاپوں پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، وہ بغیر وارنٹ پی ٹی آئی کارکنوں کو اغواء کرنے کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکن موجود نہ ہوں  تو ان کے 10 سال سے کم عمر بچوں کو اٹھایا جاتا ہے، ہم تمام کارکنوں اور ان کے بچوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید خبریں :