Time 20 مارچ ، 2023
پاکستان

لاہور پولیس نے پی ٹی آئی قائدین اورکارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن روک دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قائدین اورکارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن روک دیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق زمان پارک میں پولیس پر پیٹرول بم حملوں اور پتھراؤ میں ملوث پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں اور  قائدین کی فہرستیں بھی متعلقہ  پولیس اسٹیشنز کو  فراہم کردی گئی تھیں، تاہم رات گئے پولیس حکام نے وائرلیس میسج کے ذریعے کریک ڈاؤن روکنےکے احکامات جاری کیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چند پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن کی رہائی کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :