Time 20 مارچ ، 2023
دنیا

بھارت: ریلوے اسٹیشن پر لگی اسکرینز پر فحش فلم چل گئی

ریلوے حکام نے غفلت برتنے کمیونیکیشن کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جب کہ کمپنی کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے اس پر جرمانہ بھی عائد کیا/ فائل فوٹو
ریلوے حکام نے غفلت برتنے کمیونیکیشن کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جب کہ کمپنی کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے اس پر جرمانہ بھی عائد کیا/ فائل فوٹو

بھارت میں ریلوے اسٹیشن پر لگی ٹی وی اسکرینز پر حادثاتی طور پر فحش فلم چل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے پٹنا ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ریلوے اسٹیشن پر موجود سیکڑوں لوگ اس وقت حیران پریشان ہوگئے جب ٹی وی اسکرینوں پر اچانک فحش فلم چل پڑی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اتوار کی صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے یہ واقعہ پیش آیا اور ٹی وی اسکرینز پر فحش فلم تین منٹ تک چلتی رہی جس پر مسافروں نے فوری ریلوے پولیس کو اطلاع دی۔

ریلوے حکام نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسکرین پر اشتہار چلانے کے ذمہ دار ادارے سے رابطہ کیا اور اسکرینز پر چلنے والی فحش فلم کو فوری ہٹوایا۔

ریلوے حکام نے غفلت برتنے پر کمیونیکیشن ایجنسی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جب کہ ایجنسی کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے اس پر جرمانہ بھی عائد کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے حکام نے کمپنی سے کانٹریکٹ ختم کرتے ہوئے معاملے کی مزید تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :