واٹس ایپ میں ایسا فیچر متعارف جو پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے

یہ فیچر آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے / فائل فوٹو
یہ فیچر آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے / فائل فوٹو

اگر آپ آئی فون میں واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو میٹا کی زیرملکیت میسنجر میں متعارف کرائے گئے ایک نئے فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں آئی فون صارفین کے لیے پکچر ان پکچر ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

اب اس کمپنی نے ایک اور نیا فیچر آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا ہے جو اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب نہیں ہوگا۔

یہ ایسا فیچر ہے جو ابھی گوگل لینس میں دیکھنے میں آتا ہے جس کی مدد سے کسی تصویر پر لکھے ٹیکسٹ کو کاپی کیا جا سکتا ہے۔

اب آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے افراد بھی اس طرح کا فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ فیچر صرف ایسے آئی فونز میں کام کرے گا جن میں آئی او ایس 16 انسٹال ہوگا۔

اس فیچر کے ساتھ ویو ونس کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

فیچر کیسے استعمال کریں؟

اس فیچر میں ٹیکسٹ والی تصویر پر کلک کرنے سے ایک نیا بٹن نظر آئے گا / فوٹو بشکریہ WABetaInfo
اس فیچر میں ٹیکسٹ والی تصویر پر کلک کرنے سے ایک نیا بٹن نظر آئے گا / فوٹو بشکریہ WABetaInfo

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ایسی تصویر پر کلک کریں جس پر کسی قسم کا ٹیکسٹ موجود ہو۔

ایسا کرنے پر ایک نیا بٹن سامنے آئے گا جس پر کاپی، سلیکٹ آل، Look up اور ٹرانسلیٹ کے آپشن ہوں گے۔

ان میں سے سلیکٹ آل کا انتخاب کرکے کاپی پر کلک کریں گے تو ٹیکسٹ کاپی ہو جائے گا جس کو چیٹ میں یا کہیں بھی پیسٹ کرنا ممکن ہوگا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر صرف آئی فونز تک محدود ہوگا کیونکہ اس کے لیے واٹس ایپ نے آئی او ایس 16 کے ایپ پروگرامنگ انٹرفیس کو استعمال کیا ہے۔

اس طرح کا پروگرامنگ انٹرفیس فی الحال اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں موجود نہیں۔

مزید خبریں :