20 مارچ ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے بھکر کی داجل چیک پوسٹ پرہنگامہ آرائی کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ سے رجوع کرلیا۔
پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان جاتےہوئے داجل چیک پوسٹ پر مبینہ ہنگامہ آرائی کی، انہیں چیکنگ کے لیے روکا گیا تو انہوں نے چیک پوسٹ پر ہنگامہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ کے پی کےاورپنجاب سرحد پرچیک پوسٹ پر تمام گاڑیوں کی انٹری کی جاتی ہے، چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے بعد علی امین گنڈاپور فرار ہوگئے۔
پولیس نے علی امین گنڈا پورپر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے پشاور ہائیکورٹ ڈی آئی خان بینچ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی ہے۔
ہائیکورٹ نے امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی اور ڈی آئی خان بینچ میں درخواست پرکل سماعت ہوگی۔