زرداری کیخلاف متنازع بیان کا کیس: شیخ رشید عدالت میں پیش

گزشتہ سماعت پر طبیعت ناسازی کے باعث شیخ رشید عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے/ فائل فوٹو
گزشتہ سماعت پر طبیعت ناسازی کے باعث شیخ رشید عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سابق صدر آصف زرداری کے خلاف متنازع بیان کے کیس میں عدالت میں پیش ہوگئے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں شیخ رشید کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف متنازع بیان کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شیخ رشید کو آج فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا تھا۔

گزشتہ سماعت پر طبیعت ناسازی کے باعث شیخ رشید عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

سماعت کے آغاز پر جج نے سوال کیا کہ کیا شیخ رشید کے خلاف مقدمے کا چالان آگیا ہے؟ اس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں جمع ہوچکا ہے۔

شیخ رشید نے عدالت کو بتایا کہ میرے وکیل آج سپریم کورٹ میں ہیں اس لیے آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکے، مقدمے کو ختم کرنے سے متعلق درخواست بھی دائرکررکھی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگاکر جانے کی اجازت دے دی۔

واضح ر ہےکہ پولیس نے شیخ رشید کو اس مقدمے میں گرفتار کیا تھا جنہیں عدالت سے ضمانت پر رہائی  ملی۔

مزید خبریں :