شہریار نے دیپیکا کے ساتھ لیک تصویر کیوں ڈیلیٹ کروائی؟

2021 میں شہریار منور کی دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ دبئی ڈنر سے ایک ملاقات کی تصویر وائرل ہوئی تھی
2021 میں شہریار منور کی دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ دبئی ڈنر سے ایک ملاقات کی تصویر وائرل ہوئی تھی

پاکستانی اداکار شہریار منور نے بالی وڈ کوئین دیپیکا پڈوکون کے ساتھ لیک ہوئی تصویر  کو ڈیلیٹ کرانے کی وجہ بتادی۔

2021 میں شہریار منور کی دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ دبئی ڈنر  سے ایک ملاقات کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں اداکار جلد کسی پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے۔

بعد ازاں شہریار منور نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ تصویر میری پروفائل پر مشکل سے 20 منٹ کیلئے دیکھی ہوگی، بعد میں، میں نے ہر جگہ سے اسے ہٹوادیا تھا لیکن پھر بھی کہوں گا کہ آپ تصویر کو ہر جگہ سے نہیں ہٹوا سکتے۔

حال ہی میں نجی میڈیا کے ایک پروگرام میں میزبان نے شہریار منور سے دیپیکا کے ساتھ لی گئی تصویر کو ڈیلیٹ کروانے کی وجہ پوچھی؟ جس پر شہریار نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ’تصویر میں میرا اینگل ٹھیک نہیں تھا، لہٰذا میں نے سوچا کہ دیپیکا کے ساتھ تصویر لگے تو اس میں left کے  بجائے میرا  right اینگل تو ہو‘۔

شہریار کا کہنا تھا کہ لیکن سچ کہوں تو یہ  ایک ڈنر پر  دیپیکا اور میری اتفاقیہ ملاقات تھی جس دوران ہماری لی گئی تصویر کو کسی نے لیک  کردیا جو کہ میں نہیں چاہتا تھا کہ لیک ہوں لیکن ہم اداکاروں کی وجہ سے ہی تو یہ آن لائن میگزین چلیں گے، ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس میگزین کی جانب سے ہماری تصویر حذف کردی گئی۔

اداکار نے مزید کہا کہ سب کو چاہیے کہ وہ سوچیں اگر ہم اسٹارز کا خیال نہیں رکھیں گے تو وہ مستقبل میں نہیں ہوں گے اور جب اسٹارز ہی نہیں ہوں گے یہ مواد کہاں سے آئے گا۔

مزید خبریں :