کھیل
Time 21 مارچ ، 2023

شاہد آفریدی کی مداح کو بھارتی جھنڈے پر آٹو گراف دینے کی ویڈیو وائرل

قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ میں  ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے  ایک مداح کو بھارتی ترنگے پر آٹوگراف دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی سے دوحہ میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کے ایکشن سے بھرپور سیزن کے دوران ایک مداح نے اپنے جھنڈے پر آٹو گراف کی درخواست کی۔

مداح کی خواہش پر آفریدی نے  بھارتی جھنڈے پر اپنا آٹوگراف دے دیا۔

شاہد آفریدی کے بھارتی جھنڈے پر آٹو گراف دینے کو ناصرف پاکستانی مداح بلکہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  شاہد خان آفریدی کی ایشیا لائنز نے لیجنڈز لیگ جیت لی۔

مزید خبریں :