Time 23 مارچ ، 2023
پاکستان

عمران خان اپنے قتل کی سازش کے الزام پر قائم ہیں تو ثبوت دیں: پنجاب حکومت

عمران خان اپنے قتل کی سازش کے الزام پر قائم رہتے ہیں تو اس کا مصدقہ ثبوت فراہم کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی لازمی ہے: نگران وزیر اطلاعات پنجاب/ فائل فوٹو
عمران خان اپنے قتل کی سازش کے الزام پر قائم رہتے ہیں تو اس کا مصدقہ ثبوت فراہم کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی لازمی ہے: نگران وزیر اطلاعات پنجاب/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ عمران خان کے گھر پر چھاپے کی ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ عمران خان ان الزامات کی آڑ میں عدالتوں سے استثنیٰ چاہتے ہیں، زمان پارک کا نوگو ایریا اسٹیٹس بحال کرنا چاہتے ہیں، اگر انہیں آئی جی پر اعتماد نہیں تو پھر وہ پولیس کی سکیورٹی لے کر کیوں بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گھر پر چھاپے کی ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں، یہ انہوں نے کہانی گھڑی ہے، عمران خان اپنے قتل کی سازش کے الزام پر قائم رہتے ہیں تو اس کا مصدقہ ثبوت فراہم کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی لازمی ہے۔


مزید خبریں :