اے وی سی سی کا نارتھ ناظم آباد تھانے پر چھاپہ، چھت پر حبس بےجا میں قید 3 افراد بازیاب

مغویوں سے پولیس اہلکار نے 50 لاکھ روپےتاوان طلب کیا، حکام— فوٹو: فائل
مغویوں سے پولیس اہلکار نے 50 لاکھ روپےتاوان طلب کیا، حکام— فوٹو: فائل

کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے نارتھ ناظم آباد تھانے پر چھاپہ مار کر تھانے کی چھت پر حبس بےجا میں قید تین افراد کو بازیاب کرالیا۔

پولیس حکام کے مطابق مغویوں سے پولیس اہلکار نے 50 لاکھ روپےتاوان طلب کیا، اہلخانہ سے پولیس اہل کار کی 5 لاکھ روپے میں بات طے ہوئی تھی اور مغویوں کے اہل خانہ نے 4 لاکھ کی رقم کی ادائیگی بھی کی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مغویوں کو نارتھ ناظم آباد کے ہوٹل پر نایاب بچھو فروخت کرنے کیلئے بلایاگیا تھا۔

حکام کے مطابق اے وی سی سی نے مغویوں کے اہلخانہ کے رابطہ کرنے پر کارروائی کی اور واقعے میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں  2 برطرف اہلکار محبوب اور آصف بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے گرفتاری کے دوران تاوان کی رقم 4 لاکھ روپے بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد کو معطل کرکے عہدے میں تنزلی کردی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ نارتھ ناظم آباد میں درج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :