جنوبی کوریا کے چڑیا گھر سے زیبرا بھاگ کر سڑکوں پر نکل پڑا، ویڈیو وائرل

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے چڑیا گھر سے زیبرا بھاگ نکلا جس کی ویڈیو  وائرل ہوگئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت سیول کے چڑیا گھر سے ایک نر زیبرا بھاگ نکلا جس کا نام سیرو ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیبرا سیرو سڑکوں پر تین گھنٹے تک آزاد گھومتا رہا جس کی ویڈیو شہریوں نے بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے زیبرا سڑک پر دوڑیں لگا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیبرا کو  پکڑنے کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کوششیں کی جو رنگ لائیں اور زیبرا کو پکڑ کر باحفاظت چڑیا گھر  منتقل کردیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق زیبرا سیرو 2021 میں چڑیا گھر میں پیدا ہوا تھا اور لکڑی کی حفاظتی جالیاں ٹوٹنے کے باعث چڑیا گھر سے بھاگا تھا۔

مزید خبریں :