کراچی: تاجرکو 3کروڑ روپے بھتےکی پرچی بھیجنے والےگینگ کے 2کارندےگرفتار

ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر تاجر اور اس کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں: پولیس__فوٹو: فائل
ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر تاجر اور اس کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں: پولیس__فوٹو: فائل

کراچی کی پولیس نے تاجر کو 3 کروڑ روپے بھتے کی پرچی گولی کے ساتھ بھیجنے والے بھتہ خور گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کیماڑی، لالہ زار میں تاجر کو بھتےکی پرچی دینے والے 2 بھتہ خوروں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، ملزمان نے لالہ زار کے علاقے میں تاجر کو 3کروڑ روپے کے بھتے کی پرچی گولی کے ساتھ بھیجی تھی۔

ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر تاجر اور اس کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔