سندھ کے 15 اضلاع کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے  تمام 59 نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوگئے۔

اتوار کو حیدرآباد، نوابشاہ، خیرپور، سکھر، سانگھڑ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، لاڑکانہ اور بدین سمیت سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج  کے مطابق پیپلز پارٹی نے 39 نشستیں جیت کر میدان مار لیا جبکہ 6 نشستوں پر جی ڈی اے کامیاب رہی ۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف نے 2 جبکہ جے یو آئی اور ایم کیوایم پاکستان نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 9 سیٹوں پر آزاد امیدوار جیت گئے ۔

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین،وائس چیئرمین،ممبرڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل ممبرکی نشستوں پر مقابلہ تھا، ان حلقوں میں ہنگامہ آرائی اور دھاندلی کے الزامات پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

دوسری جانب سندھ کے مختلف علاقوں میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دوران حیدرآباد میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑ پڑے تھے۔

حیدرآباد میں یوسی 18 پر پولنگ کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان گتھم گتھا ہو گئے، ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کی گئی۔

مزید خبریں :