دنیا
Time 29 مارچ ، 2023

بیٹی کی 'جنگ مخالف‘ پینٹنگ بنانے پر روسی باپ کو 2 سال قید کی سزا

ایک روسی شخص کی 12 سالہ بیٹی نے اپنے اسکول میں جنگ مخالف تصویر بنائی جسے باپ کی جانب سے آن لائن شیئر کیا گیا/ فوٹو سوشل میڈیا
ایک روسی شخص کی 12 سالہ بیٹی نے اپنے اسکول میں جنگ مخالف تصویر بنائی جسے باپ کی جانب سے آن لائن شیئر کیا گیا/ فوٹو سوشل میڈیا

روسی لڑکی کی جنگ مخالف پینٹنگ بنانا اس کے والد کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا کیونکہ ایک پینٹنگ کے باعث اس شخص کو  2 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک روسی شخص کی 12 سالہ بیٹی نے اپنے اسکول میں جنگ مخالف تصویر بنائی جسے باپ نے آن لائن شیئر کردیا، تاہم پینٹنگ کو آن لائن شیئر کرنے پر عدالت نے دو سال قید کی سزا سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اپریل میں، الیکسی موسکالیوف نامی شخص کی 12 سالہ بیٹی ماشا نے یوکرین کے ایک خاندان پر روسی میزائلوں کی داغے جانے والی تصویر بنائی اور اپنی آرٹ کلاس کے دوران 'نو ٹو وار' اور 'گلوری ٹو یوکرین' لکھا، جس پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

الیکسی موسکالیوف  پر 'روسی فوج کو بدنام کرنے' کا الزام عائد کیا گیا تھا اور سوشل میڈیا پر جنگ مخلاف پوسٹ شیئر کرنے پر انہیں گرفتار کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق الیکسی موسکالیوف کی پوسٹ پر 'روس کی ظالم فوج، ہمارے ارد گرد موجود ہے' لکھا ہوا تھا اور وہ اپنے کمپیوٹر سے مختلف پلیٹ فارمز پر پوسٹ شیئر کرتے تھے۔

یہ پینٹنگ یوکرین پر ہونے والے حملوں کی حوالے سے تھی۔

مزید خبریں :