Time 29 مارچ ، 2023
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش

وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ ایک گھنٹہ جاری رہ سکتا ہے: محکمہ موسمیات— فوٹو: اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
 وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ ایک گھنٹہ جاری رہ سکتا ہے: محکمہ موسمیات— فوٹو: اسکرین گریب/ سوشل میڈیا 

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس، شارع فیصل، راشد منہاس روڈ، ائیرپورٹ، کورنگی اور اطراف کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

شہر کے کئی علاقوں ابوالحسن اصفہانی روڈ، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ کے اطراف بھی بوندا باندی ہوئی۔

بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی کے جنوب میں بحیرہ عرب میں گرج چمک کے بادل بن رہے ہیں اور بادل ہلکی رفتار سے شہر کی جانب آرہےہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ ایک گھنٹہ جاری رہ سکتاہے۔

مزید خبریں :