فلم میں ہر لفظ بولنے پر ایک کروڑ روپے سے زائد کمانے والا اداکار

کیانو ریوز جان وک کے روپ میں / اسکرین شاٹ
کیانو ریوز جان وک کے روپ میں / اسکرین شاٹ

ہالی وڈ اسٹار کیانو ریوز ایک بار پھر جان وک کی شکل میں واپس لوٹے ہیں جس کا لوگوں کو کافی انتظار بھی تھا۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ 169 منٹ طویل فلم جان وک 4 میں ہالی وڈ کے اس معروف ہیرو نے محض 380 الفاظ ہی بولے تھے؟

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق کیانو ریوز نے جان وک سیریز کی پہلی فلم میں 484 الفاظ بولے تھے اور پھر ہر فلم کے ساتھ ان کی تعداد کم ہوتی گئی۔

اس نئی فلم میں ان کا طویل ترین ڈائیلاگ 'You and I left a good life behind a long time ago, my friend' تھا۔

مگر اہم بات یہ ہے کہ ہر لفظ کے بدلے میں کیانو ریوز کو 39 ہزار 473 ڈالرز (ایک کروڑ 11 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) معاوضہ ملا۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ کیانو ریوز کو اس فلم میں کام کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالرز (4 ارب 25 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) معاوضہ ادا کیا گیا۔

یعنی فلم کے طویل ترین ڈائیلاگ کو بولنے پر انہوں نے 5 لاکھ 52 ہزار 622 ڈالرز کمائے۔

فلم میں کیانو ریوز کے 27 فیصد ڈائیلاگز ایک لفظ جیسے تھینکس، اوہ، رائٹ اور واٹ پر مشتمل تھے۔

اس سیریز کے پہلے حصے پر کام کرنے کے عوض انہیں 10سے 20 لاکھ ڈالرز دیے گئے تھے۔

مزید خبریں :