پنجاب، کے پی انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کل جسٹس امین کے بغیر ہی ہو گی

سپریم کورٹ کے عملے کے مطابق کل جسٹس امین الدین کے بغیر بینچ کے سامنے کیس مقرر کیا جائے گا، کل صبح ساڑھے 11 بجے بینچ آئے گا. فوٹو فائل
سپریم کورٹ کے عملے کے مطابق کل جسٹس امین الدین کے بغیر بینچ کے سامنے کیس مقرر کیا جائے گا، کل صبح ساڑھے 11 بجے بینچ آئے گا. فوٹو فائل

پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے 11 بجے ہو گی۔

سپریم کورٹ کے عملے کے مطابق کل جسٹس امین الدین کے بغیر بینچ کے سامنے کیس مقرر کیا جائے گا، کل صبح ساڑھے 11 بجے بینچ آئے گا۔

عدالتی عملے کے مطابق پنجاب کے پی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت آج ہونا تھی جو اب کل ہو گی۔

یاد رہے کہ آج سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ بینچ کے رکن جسٹس امین الدین کچھ کہنا چاہتے ہیں۔

جسٹس امین الدین نے اپنے ریمارکس میں کیس کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں۔

جسٹس امین الدین کے بات کرنے کے بعد بینچ کورٹ روم سے چلا گیا۔

مزید خبریں :