'کم از کم رمضان میں تو گیس دے دو'، لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہریوں کا مطالبہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک کے مخلتف شہروں میں گیس لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم از کم رمضان میں تو شیڈول کے مطابق گیس دے دو ۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری پریشان ہوگئے، انہیں سحر و افطار کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گوجرانوالہ میں گیس نہ ملنے پر شہریوں نے حکومت سے شکوہ اور شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی میں بھی شہری گیس لوڈشیڈنگ سے پریشان ہوگئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سحری اور افطار کی تیاری بھی مشکل ہوگئی ، سلنڈر پر کھانا پکائیں گے تو اس مہنگائی میں کیسے گزارا کریں گے ۔ 

مزید خبریں :