Time 04 اپریل ، 2023
کھیل

آج بابر مجھ سے ملنے کیلئے آئے تھے: چیئرمین نجم سیٹھی کی ٹوئٹ

نجم سیٹھی نے کہا کہ اس ملاقات کے بعد پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کیا— فوٹو : فائل
نجم سیٹھی نے کہا کہ اس ملاقات کے بعد پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کیا— فوٹو : فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ جو لوگ  جعلی خدشات پھیلا رہے تھے وہ غلط ثابت ہوئے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہا کہ بابر اعظم آج مجھے ملنے کیلئے آئے تھے، میں نے انہیں بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ اس ملاقات کے بعد پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ جعلی خدشات پھیلا رہے تھے وہ غلط ثابت ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :