04 اپریل ، 2023
قومی کرکٹر شان مسعود نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں جس کے بعد وہ کاؤنٹی سیزن کے متعدد میچز میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔
شان مسعود نیشنل ڈیوٹی کے باعث 5 ہفتوں تک کاؤنٹی سیزن نہیں کھیل سکیں گے، شان مسعود کا کاؤنٹی کرکٹ میں رواں سیزن کیلئے یارکشائر کے ساتھ معاہدہ ہوا اور انہیں ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
شان مسعود کی عدم موجودگی میں جونی ٹیٹرسل یارکشائر کی کپتانی کریں گے۔ یارکشائر کے ہی سعود شکیل کاؤنٹی سیزن میں شرکت کیلئے تاحال ویزے کے منتظر ہیں۔