Time 07 اپریل ، 2023
انٹرٹینمنٹ

سنیل شیٹی کا داماد کے ایل راہول کی خراب کارکردگی پر ردعمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی نے اپنے  داماد  کرکٹر  کے  ایل راہول کی خراب کارکردگی  پر  ردعمل دیتے ہوئےکہا  ہے کہ  میں کے ایل راہول کو کرکٹ کھیلنا نہیں سکھا سکتا۔

بھارتی کرکٹر کے ایل راہول ان دنوں اپنی خراب کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں جس پر اداکار سنیل شیٹی نے اپنے داماد کی حمایت کی ہے۔

اداکار سنیل شیٹی نے اپنے  ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم ناکامی یا کامیابی پر تبصرہ نہیں کرتے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ بچے حالات سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم ان سے پیارکرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ میں کے ایل راہول کو کرکٹ کھیلنا نہیں سکھاسکتا، وہ ملک کیلئے کرکٹ کھیلتا ہے نہ کہ گلی کی کرکٹ کھیل رہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ابھی مشکل وقت چل رہا ہے لیکن وہ دوبارہ محنت کرنے اور کھیلنے کیلئے تیار ہے، یہ فلمیں نہیں جہاں پوری ٹیم اٹھ کر باہر چلی جائے، کرکٹر کو میدان میں اکیلے جانا ہوتا ہے بال کا سامنا کرنا ہوتا ہے اور کھیلنا ہوتا ہے۔

اداکار کی جانب سے کہا گیا کہ کرکٹر راہول کھیلےگا اور  آگے بھی کھیل جاری رکھےگا۔

مزید خبریں :