Time 07 اپریل ، 2023
پاکستان

مریم نواز نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفے کا مطالبہ کردیا

اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیا، تحریک انصاف کی طرف چیف جسٹس کا جھکاؤ نمایاں ہے: مریم— فوٹو: فائل
اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیا، تحریک انصاف کی طرف چیف جسٹس کا جھکاؤ نمایاں ہے: مریم— فوٹو: فائل

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز  نے چیف جسٹس آف پاکستان کے استعفے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیاہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کی حمایت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے قانون و آئین کی خلاف ورزی کی، اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیا، نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج تک کسی چیف جسٹس پر اس قسم کے مِس کنڈکٹ کے الزامات نہیں لگے، تحریک انصاف کی طرف چیف جسٹس کا جھکاؤ نمایاں ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

مزید خبریں :