Time 10 اپریل ، 2023
پاکستان

ناران کے راستے 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیے گئے

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مانسہرہ کے مشہور تفریحی مقام ناران کے راستوں سے برف اور مٹی کے تودے ہٹادیے۔

این ایچ اے نے 5 ماہ اور6 دن کی طویل بندش کے بعد راستے کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

ناران کی مشہورکاروباری شخصیت اورہوٹل ایسوسی ایشن کے عہدیدارحسن دین نے فیتہ کاٹ کر ناران میں سیاحتی سرگرمیوں کا باقاعدہ افتتاح کیا اور بتایا کہ ناران میں پولیس نے تمام چیک پوسٹوں پر چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

 انہوں نے سیاحوں کو برفیلے موسم سے لطف اندوز ہونے کی دعوت بھی دی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے آغاز میں شدید برفباری کے بعد ناران ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :