پاکستان
Time 13 اپریل ، 2023

کراچی: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ زخمی بھی ہوا جب کہ جائے وقوعہ سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
 نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ زخمی بھی ہوا جب کہ جائے وقوعہ سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: سپر ہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سکیورٹی گارڈز اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کےمطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ زخمی بھی ہوا جب کہ جائے وقوعہ سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب سپر ہائی وے دھنی بخش گوٹھ میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا جب کہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین ڈاکو گھر میں لوٹ مار کی غرض سے داخل ہوئے تھے،گھر کے مالک نے اپنے اسلحے سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس کے بعد ڈاکوؤں کی جوابی فائرنگ سے گھر میں موجود شخص زخمی ہوا تاہم شہری کی فائرنگ سےایک ڈاکو مارا گیا۔

پولیس کے مطابق دوسرا ڈاکو زخمی حالت میں ساتھی سمیت فرار ہوگیا  جب کہ زخمی شہری کوطبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :