Time 13 اپریل ، 2023
کھیل

BPL ٹیم کومیلا وکٹورینز کی مالکن کی پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے میں دلچسپی

اس سے قبل 2021 میں نفیسہ نے اپنی ٹیم میں پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو لینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا/ فوٹو سوشل میڈیا
اس سے قبل 2021 میں نفیسہ نے اپنی ٹیم میں پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو لینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا/ فوٹو سوشل میڈیا

بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں چار بار کی فاتح ٹیم کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں فرنچائز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس بات کا انکشاف بنگلا دیشی صحافی فہیم رحمان نے کیا جن کا کہنا ہے کہ کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال پی ایس ایل میں ٹیم خریدنےکی خواہشمند ہیں لیکن فی الحال اس معاملے میں کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوئی۔

اس کے علاوہ صحافی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اس سے قبل نفیسہ نے اظہار کیا تھا کہ وہ اپنی فرنچائز کو بڑھانا چاہتی ہیں اور غیر ملکی ٹیم خریدنا چاہتی ہیں۔

اس سے قبل 2021 میں نفیسہ نے اپنی ٹیم میں پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو لینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ  پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے 2 نئی ٹیمیں لانے کا عندیہ دیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد 10 تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی نئے سیزن میں سیالکوٹ اور فیصل آباد کی ٹیمیں آنے کا کہا ہے۔

مزید خبریں :