Time 13 اپریل ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ میں 17 اپریل سے شروع ہونے والے ہفتے کیلئے بینچز تشکیل

ساڑھے گیارہ بجے کے بعد دو، تین رکنی بینچز بھی مقدمات کی سماعت کریں گے— فوٹو: فائل
ساڑھے گیارہ بجے کے بعد دو، تین رکنی بینچز بھی مقدمات کی سماعت کریں گے— فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں 17 اپریل سے شروع ہونے والے نئے ہفتے کیلئے بینچز تشکیل دیدی گئیں۔

جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس کے بینچ کا حصہ ہوں گے جبکہ جسٹس فائزعیسیٰ اور جسٹس شاہد وحید بینچ نمبر 2 میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

نئے ہفتے کیلئے بنائے گئے بینچز میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ آفریدی بینچ نمبر 4 میں مقدمات سنیں گے جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک بینچ نمبر 5 میں مقدمات کی سماعت کریں گی۔

ساڑھے گیارہ بجے کے بعد دو، تین رکنی بینچز بھی مقدمات کی سماعت کریں گے، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس جمال مندوخیل بینچ میں شامل ہوں گے جبکہ دوسرا بینچ جسٹس منیب اختر،جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل ہوگا۔

مزید خبریں :