Time 14 اپریل ، 2023
پاکستان

کیا دہشتگردوں کیخلاف کوئی نیا آپریشن شروع ہو رہا ہے؟ وزیر دفاع نے وضاحت کر دی

سابق دور میں انسانوں کو ذبح کرنے والوں کو صدارتی معافی دی گئی: خواجہ آصف۔ فوٹو فائل
 سابق دور میں انسانوں کو ذبح کرنے والوں کو صدارتی معافی دی گئی: خواجہ آصف۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے دہشتگردوں کے خلاف نئے آپریشن سے متعلق وضاحت کر دی ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا سابق دور میں انسانوں کو ذبح کرنے والوں کو صدارتی معافی دی گئی، اجلاس میں اس بات پر اتفاق موجود تھا کہ سابق دور میں کیے گئے مذاکرات غلط تھے۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا نیا آپریشن نہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن جاری رہیں گے، کوئی نئےآپریشن کی بات نہیں، جو سلسلہ پہلے جاری تھا وہی مؤثر اندازمیں جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے ملک کی مجموعی سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

مزید خبریں :