ویڈیو: کراچی میں ڈاکو شہری سے موبائل اور کیش سمیت اس کا پستول بھی لے اڑے

ناظم آباد میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مسلح شہری کو بھی لوٹ لیا۔ 

موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے 2 لاکھ روپے کیش، قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان کے علاوہ اپنی حفاظت کے لیے رکھا ہوا نائن ایم ایم پستول لوٹ کر لے گئے۔

واردات گزشتہ روز 16 اپریل کو رات ساڑھے آٹھ بجے ناظم آباد نمبر 3 میں زینب مسجد کے قریب ہوئی۔ 

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیض پہنے شہری عاطف حسین گلی میں موبائل فون پر بات چیت کر رہے ہیں کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار ڈاکو آئے اور انہیں یرغمال بنا لیا۔ 

ملزمان نے اسلحہ کے زور پر شہری سے مہنگا آئی فون، دوسرا موبائل اور دو لاکھ روپے لوٹ لیے۔ 

تلاشی کے دوران شہری کے پاس سے نائن ایم ایم پستول بھی ملا جس سے لے کر ملزمان فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :