Time 18 اپریل ، 2023
پاکستان

اسپین میں چوہدری خاندان کے اثاثوں کی تفصیل نیب لاہور کو موصول

مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، میرے اثاثوں میں کوئی اضافہ ہوا تو وہ 30 جون کے بعد ہوا— فوٹو: فائل
مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، میرے اثاثوں میں کوئی اضافہ ہوا تو وہ 30 جون کے بعد ہوا— فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے خط پر اسپین کے حکام نے چوہدری خاندان کی جائیدادوں کی تفصیل فراہم کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپین میں پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کی مبینہ بے نامی جائیداوں کی تفصیل نیب لاہور کو موصول ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے  پرویز الہیٰ کی جائیدادوں کی تحقیقات کیلئے اسپین میں حکام کو خط لکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسپین میں چوہدری خاندان کے اثاثہ جات میں 3 پارکنگ پلازے اور ایک اسٹوریج ہال بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شواہد سامنے آنے پر نیب نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ  ہمیں نیب کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، ہمیں انکوائری کیلئے نہیں بلایا گیا، نیب جب پوچھےگا توجواب دیں گے۔

مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، میرے اثاثوں میں کوئی اضافہ ہوا تو وہ 30 جون کے بعد ہوا، وہ آئندہ برس کے ٹیکس ریٹرن میں نظر آجائیں گے، کوئی پارکنگ پلازہ اور کوئی اسٹوریج ہال میری ملکیت میں نہیں۔

مزید خبریں :