Time 18 اپریل ، 2023
پاکستان

اتحادیوں میں اختلاف ہوتا ہے، کبھی بات مان لی جاتی ہے کبھی منوالی جاتی ہے: وزیراعظم

عام تاثر یہی تھا کہ یہ اتحاد نہیں چلے گا ، اب مخالفین پریشان ہیں کہ بلاول بھٹو، فضل الرحمان اور دیگر نے علیحدہ راستہ اختیارکیوں نہیں کیا؟ شہباز شریف— فوٹو: فائل
عام تاثر یہی تھا کہ یہ اتحاد نہیں چلے گا ، اب مخالفین پریشان ہیں کہ بلاول بھٹو، فضل الرحمان اور دیگر نے علیحدہ راستہ اختیارکیوں نہیں کیا؟ شہباز شریف— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ابھی قانون بنا نہیں اور سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسٹے دے دیا ، دنیا کے کسی ملک میں کبھی اس طرح کی بات نہیں سنی۔

وزيراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج بار کونسلز ہماری محبت میں نہیں قانون کی عمل داری کیلئے احتجاج کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) حکومت کو ایک سال ہوگيا ، بحرانوں کا مقابلہ کیا، اتحادیوں میں اختلاف رائے ہوتا ہے، کبھی بات مان لی جاتی ہے کبھی منوالی جاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  آئی ایم ایف کا معاملہ آخری مرحلے پر ہے، جس کشتی میں سوار ہیں اسے کنارے لگائيں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عام تاثر یہی تھا کہ یہ اتحاد نہیں چلے گا ، اب مخالفین پریشان ہیں کہ بلاول بھٹو، فضل الرحمان اور دیگر نے علیحدہ راستہ اختیارکیوں نہیں کیا؟

مزید خبریں :