Time 19 اپریل ، 2023
پاکستان

وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب تاخیر کا شکار، اسمبلی اجلاس آج پھر طلب

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے پھر طلب کرلیا گیا/ فائل فوٹو
وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے پھر طلب کرلیا گیا/ فائل فوٹو

مظفر آباد: آزاد کشمیر اسمبلی میں نئے وزیراعظم کا انتخاب تاخیر کا شکار ہے۔

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے پھر طلب کرلیا گیا۔

 پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کو بھی اتحادیوں کی حمایت حتمی نہ ہوسکی۔

چوہدری رشید کی بطور وزیراعظم نامزدگی پر مسلم لیگ (ن) کے تحفظات برقرار ہیں، پاور شیئرنگ فارمولے کے لیے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور فارورڈ بلاک کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا۔

وزیراعظم آزاد کشمیرکے بعد صدر ، اسپیکر، سینئر وزیراور وزارتوں کی تقسیم پر بھی اتفاق نہ ہو سکا جب کہ تحریک انصاف نے اب تک وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان بھی نہيں کیا۔

اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے شیڈول نہ ملنے پر احتجاج  کیا جب کہ حکومت پر الیکشن سے بھاگنے کا الزام بھی عائد کردیا گیا۔

مزید خبریں :