Time 19 اپریل ، 2023
پاکستان

وزیراعظم آزادکشمیرکے انتخاب میں تاخیر کیخلاف درخواست ہائیکورٹ نے خارج کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب میں تاخیر کے خلاف آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں دائر  درخواست خارج کردی گئی۔

درخواست کی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےکی۔

 آزادکشمیر ہائی کورٹ نے سرسری سماعت کے بعد دائر رٹ خارج کی۔

ہائی کورٹ کےلارجربینچ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق کی تعریف میں نہیں آتے، ہم اسمبلی کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے۔

خیال رہےکہ قائدایوان کے انتخاب میں تاخیر  پر وکلا نےگزشتہ روز ہائی کورٹ میں رٹ دائرکی تھی۔

مزید خبریں :