Time 20 اپریل ، 2023
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عیدکی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنےکا حکم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی عید کی تعطیلات کے دوران گرفتاری روکنے اور کیسزکی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کر دیے اور  عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنےکا حکم جاری کر دیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی عیدکی چھٹیوں کے دوران گرفتاری روکنے اور کیسز کی تفصیلات فراہم کرنےکی درخواست پر  چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

 عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، فیصل چوہدری نےکہا کہ سراج الحق زمان پارک آئے مذاکرات کی اچھی کاوش ہوئی لیکن اگلی صبح ہم نے دیکھا کہ سندھ کے ہمارے صدرکو اٹھالیا گیا۔

جسٹس عامر فاروق نےکہا کہ اس واقعے سے ظاہر ہے ایک 'بیڈٹیسٹ' پیدا ہوا۔

 وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں کہا کہ ہمیں خدشہ ہےکہ عید کی 5 چھٹیوں میں پھریہ کوئی آپریشن کریں گے۔

عدالت عالیہ نے عمران خان کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنےکا حکم دے دیا۔

عدالت نے عمران خان کی درخواست عیدکے بعد تک زیر التوا ہی رکھنےکی استدعا بھی منظور کرتے ہوئے درخواست27 اپریل کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق اور پولیس سے27 اپریل تک عمران خان کے خلاف کیسزکی تفصیل طلب کرلی۔

مزید خبریں :