Time 28 اپریل ، 2023
پاکستان

مردم شماری: اب تک ہونے والی گنتی میں پاکستان کی آبادی کہاں تک پہنچ گئی؟

وفاقی ادارہ شماریات کے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی آبادی 23 کروڑ 74 لاکھ 48 ہزار 241 تک پہنچ چکی ہے— فوٹو: فائل
وفاقی ادارہ شماریات کے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی آبادی 23 کروڑ 74 لاکھ 48 ہزار 241 تک پہنچ چکی ہے— فوٹو: فائل

ملک بھر میں ساتویں خانہ و مردم شماری کا عمل جاری ہے اور اب تک ہونے والی گنتی کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی آبادی 23 کروڑ 74 لاکھ 48 ہزار 241 تک پہنچ چکی ہے۔

کراچی کی اب تک گنی گئی آبادی ایک کروڑ 71 لاکھ51  ہزار سےزائد اور حیدرآباد کی آبادی ایک کروڑ 18 لاکھ 71  ہزار سے زائد ہے۔

ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو نے جیو نیوز کو بتایا کہ نئے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کی آبادی میں 11 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ 

کراچی ڈویژن کی اب تک کی آبادی ایک کروڑ 71 لاکھ51 ہزار 798 افراد پر مشتمل ہے۔

منورگھانگرو کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں ایک کروڑ 18 لاکھ71 ہزار 610، لاڑکانہ ڈویژن میں 78 لاکھ86 ہزار  660 اور  سکھر میں 61 لاکھ 82 ہزار 973  افراد گنے جاچکے ہیں۔

منور گھانگرو کے مطابق شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 59 لاکھ 48 ہزار 97 افراد گنے گئے ہیں جبکہ میر پور خاص ڈویژن میں 49 لاکھ 34 ہزار  985 افراد کو شمار کیا جاچکا ہے۔

منور گھانگرو کے مطابق اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق سندھ کی مجموعی آبادی 5 کروڑ 39 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مردم شماری 2023 پر بریفنگ دی گئی جس کے مطابق اب تک پنجاب میں 11 کروڑ  64 لاکھ 42 ہزار  499 افراد کو گنا جا چکاہے۔

اس کے علاوہ اب تک خیبر پختونخوا میں 3 کروڑ 93 لاکھ 15 ہزار  873 افراد کو گنا جاچکاہے  جبکہ بلوچستان میں ایک کروڑ 97 لاکھ 13 ہزار  823  افراد کا شمار  ہوچکا  ہے۔

مزید خبریں :