Time 01 مئی ، 2023
کھیل

ریکارڈ ہولڈر کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف کی لاہور قلندرز کے سی ای او سے ملاقات

شہروز کاشف نے لاہور قلندرز کے جھنڈے والی یادگار تصویر عاطف رانا کو پیش کی جبکہ سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے شہروز کاشف کو ٹرافیز کا سوونئیر دیا اور شکریہ ادا کیا— فوٹو: لاہور قلندرز
شہروز کاشف نے لاہور قلندرز کے جھنڈے والی یادگار تصویر عاطف رانا کو پیش کی جبکہ سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے شہروز کاشف کو ٹرافیز کا سوونئیر دیا اور شکریہ ادا کیا— فوٹو: لاہور قلندرز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چیمپئن لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا کا کہنا ہے کہ کوہ پیما شہروز کاشف کم عمری میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا سے ریکارڈ ہولڈر کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے ملاقات کی۔  دنیا کی خطرناک چوٹی اناپورنا سر کرنے بعد شہروز کاشف نے لاہور قلندرز کا بھی جھنڈا لہرایا تھا۔ شہروز کاشف نے لاہور قلندرز کے جھنڈے والی یادگار تصویر عاطف رانا کو پیش کی جبکہ سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے شہروز کاشف کو ٹرافیز کا سوونئیر دیا اور شکریہ ادا کیا۔

عاطف رانا نے کہا کہ شہروز کاشف کم عمری میں جان کو خطرے میں ڈال کر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، شہروز کاشف کی ہمت اور حوصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ شہروز کاشف ایک ٹیلنٹڈ نوجوان ہے اس کی ہر ممکن سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، حکومت اور  سوسائٹی کو  آگے بڑھ کر شہروز کو  سپورٹ کرنا ہو گا ، لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے شہروز کاشف کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

اس موقع پر کوہ پیما شہروز کاشف نے کہا کہ میں نے پاکستان کے جھنڈے کے بعد رضاکارانہ طور پر لاہور قلندرز کا جھنڈا لہرایا،  میرا تعلق لاہور سے ہے اور لاہورقلندرز میری پسندیدہ ٹیم ہے،  لاہور قلندرز جس طرح نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لاتی ہے وہ قابل ستائش ہے، لاہور قلندرز نے جس طرح مجھے سراہا ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید خبریں :