Time 03 مئی ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ کا آڈٹ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرار کو طلب کرلیا

آڈیٹرجنرل، صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس، وفاقی وزرا ، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا تقابلی جائزہ پیش کریں: نور عالم خان/ فائل فوٹو
آڈیٹرجنرل، صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس، وفاقی وزرا ، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا تقابلی جائزہ پیش کریں: نور عالم خان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے عدالت عظمیٰ کے آڈٹس کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرلیا۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کے مطابق سپریم کورٹ کے 2010-11 سے 2020-21 تک کے آڈٹ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو 16 مئی کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔

نور عالم خان نے کہا کہ آڈیٹرجنرل،  صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس، وفاقی وزرا ، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا تقابلی جائزہ پیش کریں۔

کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ملک مختار نے کہا کہ اس پر تو اسٹے ہو جائے گا، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ اگر اسٹے آیا تو میں دوبارہ طلب کروں گا۔


مزید خبریں :