کراچی: واردات میں ناکامی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، نوجوان خوش قسمتی سے محفوظ رہا

سچل گوٹھ بلاک بی میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا/ فائل فوٹو
سچل گوٹھ بلاک بی میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا/ فائل فوٹو

کراچی میں سچل گوٹھ میں 2 ڈاکوؤں نے نوجوان سے واردات کی کوشش کی اور ناکامی پر نوجوان پر گولیاں چلادیں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

سچل گوٹھ بلاک بی میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا، ڈاکوؤں نے واردات میں ناکامی پر نوجوان پر 2 گولیاں چلائیں اور فرار ہوگئے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واردات کی سی سی ٹی وی جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے، ویڈیو کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے ایک نوجوان کے سامنے موٹر سائیکل روکی، ملزمان نے پستول نکالی تو نوجوان نے دوڑ لگادی، ڈاکو نے بھاگتے نوجوان پر دو گولیاں چلائیں، خوش قسمتی سے نوجوان معجزانہ طور پر گولیوں سے بچ گیا۔

مزید خبریں :