Time 15 اپریل ، 2023
پاکستان

حافظ آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد قتل، ورثا کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

واقعے کے خلاف ورثا نے لاشوں کو سرگودھا روڈ پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں/ فائل فوٹو
واقعے کے خلاف ورثا نے لاشوں کو سرگودھا روڈ پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں/ فائل فوٹو

حافظ آباد کے علاقے کسیسے میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا جب کہ ملزمان نقدی سمیت موٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے۔

ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہد احمد کے مطابق کسیسے کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے خلاف ورثا نے لاشوں کو سرگودھا روڈ پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے 8 گھنٹے بعد احتجاج ختم کرکے سڑک ٹریفک کے لیے بحال کردی۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کےلیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :