05 مئی ، 2023
روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران دونوں ملکوں کے نمائندگان گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ترکیہ کے شہر انقرہ میں بلیک سی اکنامک کوپریشن کے 61 ویں جنرل اسمبلی کے دوران ہونے والے واقعے کی ویڈیو وائرل ہے۔
ویڈیو میں یوکرین کے ترجمان کو اسٹیج پر جھنڈا لہراتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس دوران روس کے سینئر ترجمان اسٹیج پر آکر یوکرین کے رکن پارلیمان ( ایم پی ) اولکسینڈر میریکووسکی سے جھنڈا چھین لیتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی ترجمان کے جھنڈا چھیننے کے بعد یوکرین کے ایم پی نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے انھوں نے دوتین مکے جڑ دیے، تاہم وہاں موجود افراد نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں شخصیات کو علیحدہ کردیا۔
بعد ازاں اولکسینڈر میریکووسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی یہ واقعی اس مکے کے لائق تھے۔