دنیا
Time 05 مئی ، 2023

مقبوضہ کشمیر میں دھماکے، 5 بھارتی فوجی ہلاک، ایک زخمی

بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 مئی سےجاری آپریشن میں ہلاکتوں کے بعد مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی— فوٹو: فائل
بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 مئی سےجاری آپریشن میں ہلاکتوں کے بعد مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی— فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کےعلاقے راجوڑی میں دھماکے، 5 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

بھارتی سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں جمعے کی صبح سے جاری لڑائی کے دوران حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد کا استعمال کر کے پانچ بھارتی فوجی ہلاک کر دیے۔

بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیرکےعلاقے راجوڑی میں آپریشن 3 مئی سےجاری تھا، آپریشن میں ہلاکتوں کے بعد راجوڑی کے ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

کئی روز پہلے بھی بھارتی فوجی ٹرک پر حملے کے دوران بیشتر فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر راجوڑی حملوں کا الزام پاکستان کے سر لگا رہا ہے جبکہ بھارتی عوام ان حملوں کو مُودی کا ایک اور ڈرامہ قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :