آڈیو لیک: ثاقب نثار کو بیٹے سمیت خصوصی کمیٹی میں طلب کرنے کا فیصلہ

ثاقب نثار کو اپنا دفاع یا مؤقف رکھنے کا پورا موقع دیں گے: چیئرمین کمیٹی اسلم بھوتانی/ فائل فوٹو
ثاقب نثار کو اپنا دفاع یا مؤقف رکھنے کا پورا موقع دیں گے: چیئرمین کمیٹی اسلم بھوتانی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سابق چیف جسٹس اور ان کے بیٹے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، ان کے بیٹے اور جس شخص کو تحریک انصاف کا ٹکٹ ملا ہے اسے طلب کرے گی۔

کمیٹی کاپہلااجلاس کل ہوگا  اور  اس حوالے سے اسلم بھوتانی نے کہا کہ ثاقب نثار کو اپنا دفاع یا مؤقف رکھنے کا پورا موقع دیں گے۔

اپنے انٹرویو میں خصوصی کمیٹی کے چیئرمین اور بلوچستان اسمبلی سے رکن اسمبلی اسلم بھوتانی نے بتایا کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس 9مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔


مزید خبریں :