Time 09 مئی ، 2023
پاکستان

لاہور میں رینجرز طلب، صوبے بھر میں جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی عائد

لاہور میں موبائل سروس بند کرنے کا لکھ دیا ہے، دفعہ 144 کےتحت جلسے جلوس ،دیگر پابندیوں کا اطلاق 2دن کیلئے ہوگا: نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل
 لاہور میں موبائل سروس بند کرنے کا لکھ دیا ہے، دفعہ 144 کےتحت جلسے جلوس ،دیگر پابندیوں کا اطلاق 2دن کیلئے ہوگا: نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی لگادی گئی ہے جبکہ لاہور میں رینجرز بھی طلب کر لی گئی ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد نے بتایا کہ لاہور میں موبائل سروس بند کرنے کا لکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  لاہور میں رینجرز بھی طلب کر لی گئی ہے، حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی عائد کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کےتحت پابندیوں کا مقصدصوبے میں امن برقرار رکھنا ہے،‏ دفعہ 144 کےتحت جلسے جلوس ،دیگر پابندیوں کا اطلاق 2دن کیلئے ہوگا۔

مزید خبریں :