10 مئی ، 2023
پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہےکہ عثمان ڈار کے گھر رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا جہاں ان کے گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی کی گئی۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عثمان ڈار کے سیالکوٹ کے گھر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ عثمان ڈار کی رہائش گاہ پر پولیس نے دھاوا بول دیا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ڈار برادران کی والدہ کو ہراساں کیا گیا۔
ایک ویڈیو میں چند پولیس اہلکاروں کو ایک خاتون کے ساتھ کمرے میں بدتمیزی کے ساتھ پیش آتے بھی دیکھاگیا۔
دوسری جانب کھڑکی سے باہر ایک خاتون چیختی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔
ٹوئٹ کے مطابق پولیس کی جانب عثمان ڈار 75 سالہ والدہ کو ہراساں کیا گیا۔